مدینہ منورہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے تین برسوں کے دوران مسجدنبویۖ ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے، دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کیلئے نسک پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔




