شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے پودے لگائے جائیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئرسیاستدان رانا زاہد توصیف نے شہر کے تفریحی پارکوں کی ابتر حا لت زار، اجڑتے گرین بیلٹس اور شکستہ سڑکوں پر اظہار تشویش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایف ڈی اے، میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے اور ایف ڈبلیو ام سی سمیت تمام متعلقہ سرکار ی محکموں کو اپنی ذمہ داری احسن طر یقہ سے نبھانا ہو گی نہ صرف روڈ مارکنگ ضروری ہے بلکہ عوام کو اس ضمن میں ایجوکیٹ کرنا لازم ہے فیصل آباد کو سرسبز و شاداب بنانے اور خوبصورتی کے لئے جگہ جگہ پودے اور گرنیری ضروری ہے رانا زاہد توصیف نے کہا کہ موجودہ وقت میں تیسرے بڑے شہر کے مسائل کافی حد تک بڑھ چکے ہیں سرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بعض علاقوں اور شاہراہوں کی لائٹس خراب ہیں پی ایچ اے کے افسران اور عملہ کی توجہ صرف اور صرف تشہیری ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہے، عوام کو تفریحی سہولیات میسر نہیں، تمام یونین کونسلوں کے پارکس کوڑا اسٹینڈ میں تبدیل ہو چکے ہیں پی ایچ اے کا عملہ مفت کی تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف ہے ضروری ہے کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے باقاعدہ پلانٹیشن کی جائے شجرکاری کے موسم میں آگاہی مہم شروع کی جائے اور ہر چوک میں پھول لگائے جائیں آلودگی کے خاتمہ اور سفری سہولیات کی دستیابی کے لئے الیکٹرو بسیں چلانا اور آتھ بازاروں کی وائرنگ انڈر گراؤنڈ کرنے کا منصوبہ خوش آئند ہے مگر دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں بالخصوص پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت رقم مختص کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں