ہسپتالوں میں مریضوں کے فری ٹیسٹ کئے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایوا ن صنعت وتجارت فیصل آباد کے سابق نائب صدرسپریم انجمن تاجرا ن وکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروںشیخ جاوید اسلم ، علی رضا،صابر علی اورشیخ سلیم پاشا نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پہلے کی طرح پنجاب کے سرکاری ہسپتا لوںمیں مریضوں کے ایکسرے ، الٹرا سائونڈ، ایم آر آئی اور آپریشن سمیت تمام ٹیسٹ مفت کئے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے معاشرے میں جہاں خطرناک بیماریو ں اور غربت کی شرح بڑھ رہی ہو۔غریب عوام جو نجی پرائیویٹ ہسپتالوں اور ڈاکٹروںکی بھاری فیسوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ کے غریبوں سے تھوڑی بہت صحت کی ملنے والی سہولتیں چھننا کسی طرح بھی جائز نہیں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے اعلان کے باوجود ابھی تک عوا م جعلی اور ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیںسپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی نے مطالبہ کیا کہ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور آپریشن فیسوں میں اضافے کو روکنے اور سستی دوائوں کے امکانات کا در کھلا رکھنے کا حکم دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں