مائنارٹی سوک ایجنٹس کمیونٹیز میں رابطہ کے طور پر کام کرینگے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)یوتھ ڈیولپمنٹ فانڈیشن نے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی اور ہیومن رائٹس اینڈ مائنارٹیزافیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے واسا ، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ِ نادرا ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منیارٹی سوک ایجنٹس پروگرام کے تحت فیصل آباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس تربیت میں 27 مائنارٹی سوک ایجنٹس ، جن میں 9 مرد اور 18 خواتین شامل تھیں، نے شرکت کی۔ یہ شرکا برکت پورہ، ملکہان والا، داد نگر اور وارس پورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔شریک سرکاری اداروں کے ماہر ٹرینرز اور فیسلیٹیٹرز نے سوک ایجنٹس کو عملی مہارتیں فراہم کیں تاکہ وہ “رائٹ ٹو انفارمیشن درخواستیں تیار اور جمع کر سکیں اور کمیونٹی اسکور کارڈز کے ذریعے اپنی کمیونٹیز میں بنیادی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔ شرکا نے اپنی ابلاغی صلاحیتوں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور تنقیدی سوچ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔ اس تربیت نے ان کی مقامی طرز حکمرانی شہری شمولیت اور احتساب کے نظام کی سمجھ کو بھی مزیدگہرا کیا، جبکہ ان کی رہنمائی اور رابطہ کاری کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا۔مائنارٹی سوک ایجنٹس اپنی کمیونٹیز میں مرکزی رابطہ کار کے طور پر کام کریں گے اور تربیت کیدوران حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے مقامی طرز حکمرانی اور عوامی خدمات سے متعلق چیلنجز کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ وہ اداروں جیسے واسا ، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، اور نادراکے ساتھ فعال طور پر رابطہ رکھیں گے تاکہ کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور باقاعدہ طریقہ کار جیسے رائٹ ٹو انفارمیشن درخواستیں اور کمیونٹی اسکور کارڈز کے ذریعے ان کے بروقت حل کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔رہائشیوں کو متحرک کرتے ہوئے اور آگاہی سیشنز منعقد کر کے، سوک ایجنٹس شہری شمولیت ،احتساب اور فیصلہ سازیمیں شمولیت کو فروغ دیں گے، خصوصا یونین کونسل کی سطح پر۔ ان کی سماجی سرگرمیاں نہ صرف صفائی ستھرائی پانی کی فراہمی اور عوامی خدمات تک رسائی جیسے اہم مسائل کی نشاندہی پر مرکوز ہوں گی بلکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عملی حل تلاش کرنے، پیش رفت کی نگرانی کرنے اور اپنی کمیونٹیز میں پائیدار بہتری لانے پر بھیتوجہ دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں