فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یومِ اقبال پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ 9نومبریومِ اقبال ہمیں عظیم مفکرِ اسلام اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریا ت کی یاد دلاتا ہے، علامہ اقبال نے ہمیں خودی، ایمان، عمل اور اتحاد کا درس دیا۔ اقبال نے نوجوانو ں کو بلند حوصلگی، خود اعتمادی اور ملتِ اسلامیہ کی سربلندی کا پیغام دیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے خوابوں کی تعبیر پاکستان کو علم، محنت اور دیانت سے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنائیں۔ نوجوان نسل اقبال کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک باوقار، خوشحال اور مضبوط ملک بنائے۔ پاکستان پائندہ باد!۔




