حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بغیر سم کارڈ سٹام پیپر حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا۔حکومت پنجاب نے سٹام پیپر حاصل کرنے کیلئے رجسٹرڈ سم کارڈ ہونا لازمی قرار دیا تھا تاکہ او ٹی پی موصول ہو سکے لیکن اس سے اوورسیز پاکستانی کافی پریشان رہے جن کے پاس سم کارڈ نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب رجسٹرڈ سم کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اوورسیز پاکستانی سٹام پیپر کیلئے او ٹی پی بذریعہ ای میل وصول کر سکیں گے۔نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اب مقامی رجسٹرڈ سم کارڈ کی ضرورت نہیں رہے گی، سٹام پیپر اور پاورز آف اٹارنی وغیرہ کیلئے او ٹی پی ای میل پر ملے گا، سہولت سے دنیا کے کسی بھی کونے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ترجمان پی ایل آر اے کے مطابق ای میل OTP سسٹم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بنایا گیا ہے،سہولت سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سٹامپ پیپر حاصل کرنا اور پاور آف اٹارنی سمیت دیگر قانونی دستاویزات مکمل کرنا آسان ہو جائے گا۔پی ایل آر اے نئے سسٹم کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے رسائی اور سہولت کو بڑھا رہا ہے تاکہ وہ اپنے قانونی و جائیداد کے معاملات تیزی اور آسانی سے حل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں