DPSکی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام چلنے وا لا سب سے بڑا تعلیمی ادارہDPS مختلف مسائل کا شکار’مین کیمپس کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں’ٹریفک کی روانی متاثر۔دھول اڑنے سے طلبہ اور والدین پریشانی سے دوچار’ٹریفک وارڈنز کی عدم دستیابی کے باعث سکول اور کالج کے تعلیمی اوقات کے دوران ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ’ تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم کے ساتھ واقع ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی ایڈمنسٹریشن کی کمزور گرفت کے باعث ادارہ مختلف قسم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔تعلیمی معیار گرنے کی شکایات بھی عام ہیں’ اس کے ساتھ ساتھ مین کیمپس کی اندرونی سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور مٹی کا گردوغبار اڑنے سے طلبہ و والدین کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پانی کا چھڑکائو نہ ہونے کی وجہ سے سارا سارا دن گردوغبار اڑتا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی پی ایس انتظامیہ کے پاس لامحدود فنڈز موجود ہیںمگر ادارے کی خوبصورتی اور ویلفیئر کے لئے ا ن فنڈزکو استعمال میں نہیں لایا جار ہا جس کے باعث مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈی پی ایس مین کیمپس میں ڈی ایم سی بھی ہے مگر اس کی صورتحال قدر بہتر ہے۔DPSاور DMCکے باہر تعلیمی اوقات کے دوران ٹریفک بری طرح جام رہتی ہے۔ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز بھی غیر حاضر ہوتے ہیں اس وجہ سے ٹریفک کنٹرول نہیں ہوتی اور سٹوڈنٹس کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وقت کا ضیاع الگ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں