سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نشاط آباد تا گٹ والا معیاری سڑک تعمیر ہوگی،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن معیاری سڑکیں،راستے ہموار،سفر آسان،عوام خوشحال پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن نے ایک کلومیٹر نابھہ روڈ کی کارپٹ تعمیر مکمل کرلی جبکہ نشاط آباد برج سے بجانب شیخوپورہ روڈ دونوں اطراف عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار سٹرک کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے مرمت وبحالی بھی کردی گئی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے روڈز کا دورہ کیا۔انہوں نے نابھہ روڑسٹرک کا معیار چیک کیا اوردونوں سائیڈز پر ٹف ٹائلز اور لین مارکنگ کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔یادرہے کہ کمشنر نے ایک ماہ قبل نا بھہ روڑ کی مرمت وبحالی کی ہدایت کی تھی اورسٹرک کی تعمیر سے نڑوالا روڑ بڑے قبرستان سے غلام محمد آباد جانے والوں کو معیاری سہولت ملی ہے۔اسی طرح نشاط آباد سے شیخوپورہ روڈ800 فٹ سے زیادہ ایریا پر اسفالٹ مکمل کرلی گئی۔شہریوں نے ڈویژنل انتظامیہ سے اظہار تشکرکیا۔کمشنر نے بتایا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نشاط آباد سے گٹ والا تک معیاری سٹرک تعمیر ہوگی۔علاوہ ازیں شہر کی مزید 20 سٹرکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مرمت وبحالی کا شیڈول ہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس فعال،زبیبراکراسنگ،سینٹر میڈینز کی بہتری،لین مارکنگ پر بھی کام جاری ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں