حاجیوں کوادویات کی فراہمی کیلئے ڈرون استعمال ہوگا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون استعمال کیا جائے گا۔سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق روایتی گاڑیوں سے میڈیسن یا سیمپلز منتقلی میں ڈیڑ ھ سے 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے لہذا ڈرون کے ذریعے یہ دورانیہ 5 سے 10منٹ تک محدود ہوجائے گا۔سعودی وزیر صحت کا بتانا ہے کہ تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔وزیر صحت کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات کا مقصد عازمین کی صحت کا تحفظ اور انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا ہوتا ہے، بعض ملکوں کے لیے مخصوص ویکسین ہیں جب کہ تمام عازمین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں