عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنمائوں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں