روزگار کے لیے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے بڑی شرط عائد

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہے تاہم اس کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔بڑھتی مہنگائی، روزگار کے محدود ہوتے مواقع اور بہتر مستقبل کے لیے پاکستانی بالخصوص نوجوان بیرون ملک روزگار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وہ افراد جو بیرون ملک جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔اب بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو پاک اسکلز کے پلیٹ فارم پر اپنی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے پاک اسکلز پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو 19نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔پاک اسکلز ایپ پر رجسٹریشن بالکل مفت اور بہت آسان ہے۔بیرون ملک روزگار کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اس ایپ پر اپنی ضروری ذاتی معلومات جیسا کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کو پاک اسکلز سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں