لال قلعہ دہلی دھماکے کے بعد حالات خطرناک ہوگئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بھارت جنگ کے لیے ”پر” تولنے لگا’ کشمیر راجھستان سیکٹرز میں فضائی پروازوں پر پابندی کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے پاکستان نے لاہور سیکٹر پر11نومبر’ 12 نومبر کا بھی نوٹم جاری کر دیا ہے لال قلعہ دہلی دھماکے کے بعد حالات انتہائی خطرناک رخ اختیار کر رہے ہیں۔ ٹھٹھہ کراچی ساحلی علاقے سے ملحقہ سرکریک میں انڈین نیوی کی مشقیں جاری ہیں وکران ون پر وزیراعظم مودی اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ دھمکیوں سے بھرپور خطاب کر چکے ہیں۔ پاکستان نے سندور2 کے مقابلے کیلئے بری بحری فضائی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے اب کی بار مئی سے زیادہ تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا آگ بھڑکانے میں لگا ہوا ہے۔ رواں ہفتے پلگام کی طرح کوئی فالس آپریشن بھارت کر سکتا ہے تاکہ پاکستان کے خلاف کارروائی کا جواز فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں