ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،CTOنے ریلوے اسٹیشن چوک سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کرادیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشن چوک سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کو ختم کروا دیا اور سیکٹر انچارجز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم ہونے سے ٹریفک کے بہائو میں بہتری آ گئی۔ یاد رہے کہ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے گزشہ دنوں ریلوے اسٹیشن چوک میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ قائم ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ کی خبر شائع کی تھی اور سارا دن رکشہ ڈرائیورز ون وے کی خلاف ورزی کرتے مٹرگشت کرتے رہتے ہیں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سیکٹر انچارج خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں اور کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں۔ جس پر چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشن چوک میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کو ختم کروا دیا اور سیکٹر انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ آئندہ ریلوے اسٹیشن چوک میں غیر قانونی طور پر رکشے کھڑے ہوئے تو ان کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں