سول ڈیفنس کے زیر اہتمام اہم تربیتی ورکشاپ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت اور فلاحی ویژن کے تحت، جس کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ہنگامی حالات میں شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے، سول ڈیفنس پنجاب کے ڈائریکٹر رائوتسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ نجی سکول میں سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔اس تربیت میں سکول کے اساتذہ، سٹاف کے اراکین اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ورکشاپ کا مقصد طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی تربیت دینا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وہ اپنی اور دیگر لوگوں کی مدد کر سکیں۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے عملی مشقوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو زخمی ہونے کی صورت میں فوری اور درست اقدامات کرنے کی تربیت دی، جس سے ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت مدد ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں