گوجرہ میں ہاکی لیگ کل شروع ہو گی

گوجرہ(نامہ نگار)جی ایچ ایل گوجرہ 5ـسائیڈ ہاکی لیگ 12 نومبر بدھ سے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں شروع ہو رہی ہے جو 15 نومبر ہفتہ تک جاری رہے گی۔آرگنائزنگ سیکریٹری خاور جاویدانٹر نیشنل کے مطابق اس ایونٹ میں چھ (6) مردوں کی اور چار (4) خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کے درمیان دلچسپ اور جوش و جذبے سے بھرپور مقابلے ہوں گے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، چوہدری ریاض گجر ہوں گے، جو ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔جبکہ فائنل میچ (15 نومبر) کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں