ضمنی الیکشن ‘آزاد امیدوار ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بھرمیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ہرسطح پر عوام کی بہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات کئے جا ر ہے ہیں۔ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کاکچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ 23نومبر کو میاں نوا ز شر یف کے نامزد امیدو ا ر وں کی کامیابی واضح ہے آ زاد امیدو ا ر اپنی شکست پراپنی غلطی کااعتراف کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پونے دوسال میں 90سے زائدمنصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں ساڑھے 7لاکھ کسان کارڈاستعمال کررہے ہیں جبکہ اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت کم ازکم 30ہزارگھرمکمل ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی ٹولہ اوراس کے حامی بتائیں 50لاکھ گھر اور 1کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پورے کئے گئے ہیں؟۔ ان کاکہناتھاکہ 6-7سال قبل جولوگ سیاسی راستے سے بھٹک گئے تھے اب وہ راہ راست پر آ چکے ہیں انہیں علم ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹ بولنے اور وعدوں دعوئوں سے منحرف ہونے والی جبکہ مسلم لیگ ن وعدوں پر 100فیصدعمل کرنے والی جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں