مین چینلز کی ہونیوالی ڈی سلٹنگ کی گوگل میپ کے ذریعے نشاندہی کی جائے،ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کو گوگل میپ پر ٹیگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ مختلف روڈز پر روڈ سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ کی انسپکشن خود کریں گے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل تمام مین چینلز ، روڈ سائیڈ ڈرینج لائنوں اور سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل ہونی چاہئے تاکہ موسم برسات کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر ین اور معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے تاکید کہ مین چینلز کی ہونے والی ڈی سلٹنگ کو گوگل میپ کے ذریعے نشاندہی کی جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس پوائنٹ سے لیکر کس پوائنٹ تک ڈی سلٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور کتنا ایریا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مال روڈ ، نیشنل روڈ ، منروا روڈ ، ریگل روڈ ، سیالوی کالونی غلام محمد آباد کی ڈی سلٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم ان کی انسپکشن کے لئے خود وزٹ کریں گے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی مکینیکل اور مینوئل ڈی سلٹنگ مرتب کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتائی قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم عثمان لطیف، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا ، ڈائریکٹرز او اینڈ ایم مخدوم بابر ، سانول ملک اور ڈینج ڈویژن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں