رانا شعیب ،مبشر ٹھاکر کی جانب سے احمد شہریار کی حمایت میں عظیم الشان جلسے کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الحرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی کے سابق جنرل سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر’ رانا مبشر ٹھاکر کی طرف سے مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا شہریار خاں کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میںٹکٹ ہولڈر اسرار احمد منے خاں مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹر عمر اسرار خاں’ حرم کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی امین بوبا’ مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن’ کوارڈ ی نیٹر چوہدری بلال رحمانی’ سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سابق صدر حرم کلاتھ مارکیٹ حاجی محمد نعیم ‘ شاہد بلا’ نعیم شاہ’ حاجی نعیم جاوید’ احسن جاوید رحمانی’ عبداللہ ٹھاکر’ علی معیز ٹھاکر’ چوہدری خالدجٹ کے علاوہ الحرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی3-2-1 کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی’ خطبہ استقبالیہ میں الحرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی کے سابق جنرل سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جنم جنم کا ساتھ ہے’ ہم آپ کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ 23 نومبر کو بھاری لیڈ سے آپ کو بھی کامیاب کروائیں گے’ ہمیں توقع ہے کہ کامیابی کے بعد آپ ہماری مارکیٹ کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور جن لوگوں کے کھوکھے اکھاڑے گئے ہیں انہیں واپس دلائیں گے’ عوام نے تبدیلی سرکارکو آزما لیا ہے جس کاگالی گلوچ’ فساد’ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کوئی کردا رنہیں ملک اور عوام کی بہتری کے لیے کام کرنے والی جماعت صرف مسلم لیگ ن ہے’جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا شہریار خاں نے کامیاب جلسہ کروانے پر ٹھاکر برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کے کامیاب جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے 23 نومبر سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا ہے 23 نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ن لیگ ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کئے ہیں’ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تھا تو دوسری جانب پاکستان کو بچانا تھا مسلم لیگ ن کے قائدین نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر ملک کو بچایا تھا’ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پاپہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے’ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ ملک سے مہنگائی’ غربت’ بیروزگاری و دیگر مسائل کا واحد حل میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی ہاتھ مضبوط کرنے میں ہے’ اس موقع پر پنڈال نعروں میاں محمدنواز شریف زندہ باد’میاں شہباز شریف زندہ باد اور مریم نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں