سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ پر رشوت خوری و کرپشن کے مبینہ سنگین الزامات

جڑانوالہ (نامہ نگار)سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور اسکے کار خاص ملازمین پر رشوت خوری و کرپشن کے مبینہ سنگین الزامات،شہری نے کارروائی کیلئے حکام بالا کو درخواستیں دائر کر دیں،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی شوکت نے وزیر اعلی پنجاب، ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو درخواستیں دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور کار خاص ملازمین نے مبینہ طور پر رشوت خوری کا بازار گرم کر دیا ہے جسکی بنا پر غلہ منڈی میں دکانداروں نے ناجائز پختہ تعمیرات قائم کر رکھی ہے جبکہ دکانو ں کے آگے جگہ کرایہ داروں کو دے رکھی ہے جو سراسر غلط ہے شہری نے مزید الزام عائد کیا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے مبینہ طور پر 36 افراد کو غلہ منڈی میں ناجائز قبضہ کروا رکھا ہے جن سے مبینہ طور پر خود رشوت وصول کی جا رہی ہے اکثر دکانداروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری کرایوں کے عوض جگہ کرایہ پر دے رکھی ہے جسکے تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے شہری نے مزید الزام عائد کیا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے فرضی نوٹس جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر مک مکا کرکے خزانے کو ٹیکہ لگایا ہے جبکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے پاس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اضافی چارج بھی ہے اور چھاپوں کی آڑ میں کریانہ شاپس، ریڑھی بانوں،دودھ فروش،ہوٹلز مالکان سے بھی مبینہ رشوت اکٹھی جا رہی ہے شہری نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کرکے مبینہ طور پر رشوت خوری کو فروغ دیا ہے لہذا انکوائری کرکے اسے نوکری سے فارغ کیا جائے اس حوالہ سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں