تاجر راہنما فیصل سعید کی طرف سے میاں طاہر جمیل کی حمایت میں جلسے کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف تاجر رہنما فیصل سعیدشیخ (ایف ایس ہوزری والے) کی طرف سے امیدوار پی پی 115 مسلم لیگ (ن) میاںطاہر جمیل کی حمایت میںشاندار جلسہ کا اہتمام کیا گیا’جلسہ آمد پر میزبان جلسہ فیصل سعیدشیخ ‘ شیخ عمار فیصل’ ڈاکٹر محمد آصف’ شیخ عرفان’ چوہدری شفیق’ ابرار رحمانی’ رانا اویس’ شیخ رضا حبیب’ شیخ آصف’ شیخ فہد’ محمد شبیر’ محمد شفیق’ مبشر اسلام ایڈوکیٹ’ حاجی ذوالفقار’ حاجی ظفر’ اظہر گجر’ میاں خالد’ شیخ زاہد سعید ‘ میاں اعجاز’ اویس رحمانی’ طاری عوان اور فیکٹری ورکروںنے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور امیدوار پی پی 115 مسلم لیگ (ن) میاںطاہر جمیل کا شاندار استقبال کیا گیا’ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں’ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی کا اظہار کیا’ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور امیدوار پی پی 115 مسلم لیگ (ن) میاںطاہر جمیل نے کہا کہ آج کے استقبال نے ہماری جیت پر مہر ثبت کر دی ہے’23 نومبر کو کاغذی کاروائی ہو گی’ انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کی بعد پی پی 115 کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے اور انتخابی عمل میں کئے گئے تمام تر وعدے پورے کریں گے’ انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو گھروں میں نہیں بیٹھنا’ اپنا اور اپنے گھر والوں کا ووٹ کاسٹ کروانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لیڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی جائے’انہوں نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مدنظر ضرور رکھنا’ مسلم لیگ (ن) کا خاصا ہے کہ وہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں’ پی پی 115 میں جو ترقیاتی کام ہم نے اپنے دور میں کروائے تھے پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور میں ایک اینٹ نہیں لگائی’ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پی پی 115 کھنڈرات کا سماں پیش کر رہا ہے’ مگر پریشان نہ ہونا ہم واپس آ رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا’ ہر یونین کونسل میں سیوریج’ سٹریٹ لائٹس’ کارپٹ روڈ بنیں گے اور عوامی سہولیات فراہم کی جائیں گی’ اس موقع پر میزبان جلسہ فیصل سعیدشیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوارPP-115میاں طاہر جمیل نے بھر پور انتخابی مہم کے دوران اپنی عوامی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے اور اس دوران انہیں حلقہ بھر میں مکمل عوامی تائید و حمایت حاصل ہوئی ہے جو اس بات کی نوید ہے کہ وہ23نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ لیڈ سے شاندار کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرینگے، سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل خداد داد صلاحیتوں کے مالک اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ ان کے دروازے لوگوں کے لیے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کے متحرک رہنے کا ہر خاص و عام معترف ہے اور ان کی بھر پور انتخابی مہم کے دوران ملنے والی عوامی پذیرائی سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ اہلیان حلقہ پی پی115مکمل طور پر میاں طاہر جمیل کے ساتھ ہیں’ انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل کو یقین دلایا کہ 23 نومبر کو ہم پورا دن پوری ذمہ داری سے ڈیوٹی دیں گے اور ووٹروں کو گھروں سے نکال کر ووٹ کاسٹ کاروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں