23نومبر بلال بدر چوھدری کی کامیابی کا دن ہوگا

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جنرل سیکرٹری سعید انور بھولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 23نومبر کا دن ٹکٹ ہولڈر بلا ل بدر چوہدری اور انتخابی نشان شیر کی کامیابی کا دن ہے بلال بدر چوہدر ی حلقہ کی عوام کے ہر دلعزیز رہنما بن چکے ہیں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی مسائل حل کرکے بھرپور ریلیف فراہم کرینگے حلقہ کی برادریو ں اور سیاسی شخصیات کی بھرپور حمایت و سپورٹ سے شاندار فتح بلال بدر چوہدری کا مقدر بن چکی ہے سعید انور بھولا نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی منصوبہ جات کی بدولت پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے سیاسی مخالفین تنقید کرنے کی بجائے خود کی کارکردگی کو بہتر بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ 23 نومبر ن کا سورج ن لیگ کی فتح کیساتھ طلوع ہو گا عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے جڑانوالہ میں اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہلیان حلقہ 23 نومبر کو ن لیگ کے نامزد امیدوار بلال بدر چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اپنی محبت کا ثبوت دیں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں