فیصل آباد میں ڈاکو راج،آج پھر65وارداتیں،پولیس سراغ لگانے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید65وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر2لڑکیوں اور 5 نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیا بی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ امین آباد کے رہائشی شہباز کی بیٹی(ب) کو علی رضا وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے مبشر اقبال کی بھانجی (گ) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون کے رہائشی انیس کا بیٹا راحت امین گھر سے مسجد گیاواپس نہ آیا، صدر کے علاقہ جمشید ٹائون کے عمران کا بیٹا مہتاب، بلوچنی کے علاقہ 69ر۔ب کے فرہاد کا بیٹا شجر اور نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے محسن کا والد گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ شعیب بلال مارکیٹ میں مطیع اللہ کی شاپ سے4لاکھ چوری، قادر آباد چوک کے عمران علی کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، کھو ہ والا چوک کے قریب رضوان سے نقدی و فون، ارشد ٹائون کے علی حیدر سے20ہزار، کریم ٹائون کے ابرار سے نقدی و فون چھین لیا،چن ون روڈ پر قاسم ممتاز سے30ہزار و فون، یوسف آباد کے قریب شاہ زیب سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر نعمان سے 3ہزار وفون، 202ر۔ب کے اسد سے نقدی و فون، باوا چک سیم کے قریب محمد علی سے نقدی و فون، دھنولہ کے اویس سے فون، جوہر کالونی کے اصغر سے10ہزار و فون، باوا چک کے وقار سے نقدی و فون، 143ر۔ب کے عبدالقیوم کے ڈیرہ سے سامان چوری، المدینہ کمرشل سنٹر کے قریب حیدر علی سے8ہزار و فون چھین لیا، 241ر۔ب کے شہزاد کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، دلاور کالونی کے قریب طلحہ اور اس کی اہلیہ سے زیورات، نقدی چھین لی، پل دسوہہ کے قریب ثاقب علی سے 70ہزار و فون، پل کوریاں کے قریب وقاص سے 35سو روپے وفون، علامہ اقبال کالونی کی مقدس کومل سے جھپٹا مار کر فون، نواب ٹائون کے اویس سے 50ہزار و فون، ملکھانوالہ کے احسن سے نقدی و فون چھین لیا،جھال خانوانہ میں محمد شوال سے جھپٹا مار کر فون، علوی پارک جڑانوالہ کے شاہد عباس سے1لاکھ، عمر میرج ہال کے قریب ارسلان سے80ہزار،39گ ب کے اشفاق سے65ہزار و فون چھین لیا،384گ ب کے غلام بی بی کے گھر کے باہر سے بکرا چوری، 405گ ب کے ناصر سے50ہزار و فون،452گ ب کے اعجاز الحق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، 416گ ب کے اکرام سے نقدی و فون،607گ ب کے سلطان محمود کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، سٹی بائی پاس سمندری کے قریب فاروق سے نقدی و فون، حفیظ ٹائون سمندری کے یاسر کا گھر لوٹ لیا، اڈا کوٹاں کے قریب حبیب الرحمن سے2ہزار و فون،485گ ب کے مقبول سے نقدی و فون، 486گ ب کے اشفاق اسلم کا گھر لوٹ لیا، 219گ ب کے عمیر حیات کے ڈیرہ سے سامان چوری،49 ج ب کے تقی سے نقدی و فون ،6ج ب کے مزمل سے نقدی،7ج ب کے مبشر سے فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا ، بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے علی حیدر، علی ہائوسنگ کالونی سے عبدالخالق، شہباز ٹائون کے یاسر منیر، طارق روڈ سے فہد جلیل، پیراں والا چوک کے حسن رضا، کلیم شہید پارک سے غلام مرتضیٰ ، ڈی گرائونڈ سے طلحہ، گلستان کالونی کے طاہر، گلشن حمید سے رمیز خان، 188ر۔ب کے وقاص، راجباہ روڈ پر شہزاد حسن، محمدی چوک سمن آباد کے مقصود انور، فاروق آباد کے علی احسان، عاصم ٹائون کے حسن علی، عید گاہ روڈ جڑانوالہ سے اکبر علی، 266ر۔ب کے اللہ دتہ، قصبہ سمندری کے شہباز، اکبر ٹائون کے عبدالغنی، 100ج ب کے ناصر، گیماں والا چوک سے آکاش اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں