پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروا ئیا ں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں معروف ٹریڈر پر چھاپہ مارا اورلیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف برانڈز کے گھی کے نمونہ جات فیل اورمعیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ٹریڈر کو 75ہزار روپے جرمانہ عائد اور قوانین کی خلاف ورزی پر کاروبار مزید اصلاح تک بند کر دیا گیا۔160 کلو سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت گھی ضبط کرلیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ عوام الناس پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیا خورونوش استعمال کریں۔نجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں