پولیس چوکی پر حملہ،2اہلکار شہید

نوشہروفیروز (نامہ نگار) نوشہرو فیروز میں ٹیل شاخ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کوشہید کردیاشہید پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام حسین راجپراور سعید سولنگی کے نام ہوئی، حملہ کرنیوالے مسلح افراد ایک شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔مسلح افراد چوکی پر حملہ کرنے کے بعد دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے’ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں