ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی اور آمدن چھپانے والوں کیلئے شکنجہ تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے بتدریج آڈٹ کا فیصلہ کردیا،جس کے بعد غیر اعلانیہ،خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔حکام ایف بی آر کیمطابق پہلے مرحلے میں 7سے 10لاکھ گوشوارے اسکین کئے جائیں گے، تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے شامل ہیں ایف بی آرگوشواروں میں غلط بیانی اورچھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا،بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشواروں کا تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہو گی، گزشتہ سال کے مقابلے 25فیصد کم ٹیکس دینے والے پکڑ میں آئیں گے،ایف بی آر نے سال 2025 کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے،چیئرمین ایف بی آر 80 فیصد انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا اعلان کرچکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں