سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں1لاکھ58ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز نمایاں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ 197 پوائنٹس کا اضافے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 68 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہاہے۔گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 3667 پوائنٹس گر کر 157870 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،جبکہ مارکیٹ میں 38 ارب روپے مالیت کے 84 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں