انتظامیہ عوامی بہبود کے اقدامات پر تیز رفتار عمل درآمد کیلئے سرگرم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد عوامی بہبود کے اقدامات پر تیز رفتار عملدرآمد کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں الیکٹرو بسوں کے روٹس کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔ کمشنر نے واسا کی جاری15سکیموں پر بریفنگ لی اور کہا کہ شہریو ں کو سیوریج کی معیاری اور تیز رفتار سروسز کی فراہمی کے لئے واسا سکیموں کو تیزی سے مکمل کرائے اس ضمن میں ٹھیکیداروں کو متحرک کیا جائے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں سائیڈ ڈرینز کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی پلان طلب کرلیااور کہا کہ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے کام کو مسلسل جاری رکھا جائے۔کمشنرنے شہر کی بیوٹیفیکیشن کے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ لی اورشہری خوبصورتی کے لئے جامع پلان بھی فراہم کرنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں