ویسٹ ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے آلودگی سے نجات ملے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی زیرصدارت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان شکور اور پراجیکٹ کنٹریکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پراجیکٹ کی مشینری کی درآمد سمیت دیگر چیلنجز کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کا واحد ویسٹ ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پے جس کی تکمیل سے شہریوں کا فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا ممکن ہو گا اور ایسٹرن سائیڈ کے 33 ملین گیلن ڈیلی سیوریج کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کے لئے کارآمد بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ واسا فیصل آباد اور شہریوں کے لئے کسی انقلاب سے کم نہیں اور اسی لئے پراجیکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور اس پراجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہونے جارہا ہے جس کے لئے ضروری اقدامات مکمل کئے جارہے ہیں اور واسا فیصل آباد سمیت کنٹریکٹرز مشترکہ طور پر تعمیراتی کاموں کے آغاز کے لئے بہت پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں