بھتہ نہ دینے پر چار افراد کا 1 شخص پر تشدد، مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بھتہ دینے سے انکار پرچار افراد نے ایک شخص کو تشددکانشانہ بنا دیا، دانت توڑ کر لہولہان کر دیا۔ لوگوں نے مداخلت کر کے جان چھڑائی،ملزمان فرارہو گئے۔ک نمبر414ج ب کے محمد آصف نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ ملزمان سونووغیرہ نے اس سے بھتہ مانگاتو اس نے انکار کر دیا۔جس سے ملزمان مشتعل ہوکر سوٹوں سے مسلح ہو کر زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے دانت توڑ دئیے ۔شور وایلہ پر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کرکے اس کی جان چھڑائی ۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے صدر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں