سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180ٹن کھجوروں کی تقسیم

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار حیات فانڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180ٹن کھجوریں تقسیم کیں اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔ کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، جھنگ، کوٹ ادو، حافظ آباد، راجن پور، خانیوال اور فیصل آباد میں کھجوروں کی تقسیم کی گئی، جس سے ہزاروں متاثرہ خاندان مستفید ہوئے جو سیلاب اور بے گھر ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھے یہ منصوبہ مملکتِ سعودی عرب کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے جو کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ مشکل وقت میں یکجہتی، غذائی تحفظ کے فروغ، انسانی امداد، اور متاثرہ طبقات کی عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں