جونیئر انٹر کلب ٹورنامنٹ209کبڈی کلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے ہونے والا جونیئر انٹرکلب کبڈی ٹورنامنٹ مکوآنہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈویژن بھر سے 16کلبزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں 209کلب یونائٹیڈ کنگ کبڈی کلب کو27کے مقابلے میں 31 پوا ئنٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ گیلانی کبڈی کلب 208نے تیسری ، روڈا کبڈی کلب 109نے چوتھی ، علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ نے پانچویں ، نیٹھری کبڈی کلب 215نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی چوہدری تیمور علی خان اور سردار امداد علی خان بلوچ نے انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر چوہدری سرور گجر آف حاجی سویٹس ، حاجی محمدعثمان ، محمدنعیم ، ظہور بھٹی ڈولفن پولیس ، اسرار احمد لکھویرا ، عمران طاہری ، علی محمدڈھڈی ، فیاض ڈھڈی ، نعیم ٹک ٹاکر ، عرفان لکھویرا ، عمران ہرل ، ہیڈ کوچ پاکستان کبڈی ٹیم فریاد علی جٹ بھی موجود تھے۔ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، فضل حق گجر ، عبدالحکیم، فیض لونا، سدا حسین ،رانا محمداقبال آف لاہور ہائیکورٹ ، شاہد چیمپئین اورانٹرنیشنل کھلاڑی عاطف مبین نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں