بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی تحریک سے نہیں ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ9مئی کے واقعات اور فیصلوں کے بعدبانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی تحریک سے نہیں ہوگی ۔کسی میںسڑکوں پرتماشے لگانیکی جرات ہے اور نہ کوئی بانی کے لیے قربانی دے سکتاہے پی ٹی آئی کے ارکان اپنے صفحہ پرنہیں سب تقسیم ہیں این اے104سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارراجہ دانیال احمدکی انتخابی مہم میں مسلم لیگی کارکنوں اوراپنے حلقہ کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ این اے 104سے مسلم لیگ ن نے کسی آزاد امیدوارکو دستبردارنہیں کروایاجو دستبردارہواہے وہ اپنی پارٹی سے پہلے ہی منحرف ہوا اوراب حلقہ میں اپنے خلاف عوام کاردعمل دیکھ کرخود دستبردار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی کارکرردگی سے مطمئن ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق ملک اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ہرسطح پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 23نومبرکو فیصل آباد کے 2قومی اور3صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے والی ہے وعدوں دعووں پریوٹرنز لینے والی نہیں-انہوں نے کہاکہ جواس حلقہ سے نااہل ہوئے تھے اب ان کے عزیز و اقارب بھی راجہ دانیال کی انتخابی مہم میں شامل ہیں جبکہ اس حلقہ سے خود دستبردارہونے والے آ زاد امیدوارکے بھائی راجہ دانیال کے ساتھ چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں