تاجدار ختم نبوت کانفرنس کل سرگودھا میں ہو گی

سرگودھا(بیوروچیف)تاجدار ختم نبوت کانفرس کے انتظامات مکمل انشاء اللہ شان و شوکت سے منائی 16 نومبر اتوار کو کمپنی باغ گرائوند میں منعقد ہو گی خصوصی آمد و صدارت الحافظ خواجہ ضیاء الحق حمیدی سیالوی کریں گے ملک بھر کے علمائے کرام مشائخ عظام اور ممتاز مذہبی سکالر سرکار مدینہ ۖ کی ختم نبوت پر خطابات کریں گے آج جامع مسجد مدینہ میں علماء و مشائخ کا اجلاس پیر مشتاق احمد شاہ الازہری کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں صاحبزادہ مکرالدین معظمی،مولانا ابو الخیر محمد اللہ بخش سیالوی،علامہ اشرف سیالوی،علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی کے علاوہ کثیرتعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی کانفرنس انتظامیہ کمیٹی نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع بھر کے علماء و مشائخ سے رابطے کر لئے گئے ہیں اور کانفرنس کو بھر پور کامیاب بناے کے انتظامات بھی مکمل ہیں شمع رسالت کے پروانے بھر پور شرکت کر کے محبت رسول ۖ کا ثبوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں