ایوان سے27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا خیر مقدم

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے اپنے بیان میں قومی ایوان میں 27ویں آئینی تر میم کی دو تہائی اکثریت سے مظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مسلم لیگ ن کی شاندار پارلیمانی فتح قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالاد ستی جمہوریت کا استحکام و اداروں کے وقار کی بحالی مسلم لیگ ن کا نصب العین ہے ہماری جماعت ان اہدا ف کے حصول کیلئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ افواج پاکستان قوم کی عزت وقار کی ضامن اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسوں کا تسلسل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں