شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی

کوئٹہ (نامہ نگار) شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔گیس پائپ لائن کی تباہی سے کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی،سوئی سدرن گیس کمپنی کیمطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائیگی۔ایس ایس جی سی کیمطابق سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کی جائے گی،گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں