RPOذیشان اصغر کی تھانہ جھنگ سٹی میں کھلی کچہری،سائلوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جھنگ(نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا، ڈی پی اوجھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور دیگر افسرا ن نے ان کا استقبال کیا۔ آر پی او فیصل آباد نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کے لیے تھانہ سٹی جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور 70سے زائد درخواستیں پیش کیں۔ آر پی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی جھنگ کی صفائی ستھرائی، عمارت، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔رجسٹر ہائے تھانہ کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیاانہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پروٹوکول کو برقراررکھتے ہوئے عوام الناس کوسروس ڈیلیوری کے معیار کویقینی بنایا جائے۔بعد ازاں، آر پی او فیصل آباد نے پولیس لائن جھنگ میں جدید طرز پر تعمیر کیے گئے پولیس پارک اور ڈرائیونگ اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی، پولیس افسران، ٹریننگ اسٹاف اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ نئے تعمیر شدہ پارک کو اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تفریحی اور صحت افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،ڈرائیونگ سکول کے قیام کو ایک بڑا اصلاحاتی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ ڈرائیورز نہ صرف حادثات میں کمی کا باعث بنیں گے بلکہ سڑکوں پر بہتر اور محفوظ ڈرائیونگ کا کلچر بھی فروغ پائے گا پولیس لائنز میں فلاحی، تربیتی اور سہولتی منصوبے اہلکاروں کی کارکردگی میں مثبت اضافہ کرتے ہیں۔ آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ڈی پی او آفس میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نہ صرف نماز کے لیے جگہ ہے بلکہ پولیس فورس کے لیے اخلاص نظم وضبط اور فرض شناسی کے جذبات کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے تقریب کے اختتام پر آر پی او فیصل آباد نے ملک و قوم کی سلامتی، پولیس شہدا کے درجات کی بلندی اور امن وامان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں