پولیس کا ڈاکوئوں سے آمنا سامنا اور فائرنگ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پولیس کا ڈاکوؤ ں سے آمنا سامنا اور فائرنگ ۔ڈاکوں کی ایس آئی زاہد محمود او اے ایس آئی اطہر محمود و دیگر پر فائرنگ ایک ڈاکو ساتھی کے فائر سے زخمی دوسرا فرار۔ گزشتہ رات پولیس ملازمین بسلسلہ تلاش اشتہار ی ملازمین موضع رتی رام کی جانب گشت پر تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو سامنے آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد جب پولیسنگ آگے جا کر دیکھا تو کچھ فاصلے پر پسٹل 30 بور کے ساتھ ایک زخمی شخص موجود تھا جس نے اپنا نام محمد احمد عرف پھلی بتایا نانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم کے ڈاکو مقدمہ نمبر 470/25 بجرم 392 میں چھینا گیا موٹر سائیکل بھی موجود ہے ملزم اس سے قبل 39 سنگین مقدمات میں ملوث تھا پولیس نے اس وقوعہ پر مقدمہ نمبر 471 درج کر لیا اور فرار ہونے والے دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کرتے ہوئے چھاپے مارنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں