شیخ اعجاز احمد سرخرو،جڑانوالہ کے تاجر راہنما اشرف مونگا نے بلال بدر کی حمایت کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کے صدر سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کا طلال چوہدری’ بلال چوہدری کے حلقہ جڑانوالہ کا ہنگامی دورہ’ انجمن تاجران (رجسٹرڈ) جڑانوالہ کے چیئرمین شیخ محمد اشرف مونگا اور ان کے ساتھیوں نے شیخ اعجاز احمد اور بلال بدر چوہدری کا استقبال کیا اس موقع پر آفتاب اکبر چوہدری’ MPAقدسیہ ضیاء بھی موجود تھے’ الیکشن کے سلسلہ میں تاجروں کی ساتھ گپ شپ ہوئی’ شیخ اعجاز احمد نے چیئرمین انجمن تاجران محمد اشرف مونگا اور ان کی ساتھیوں سے درخواست کی کہ وہ مہربانی کریں اور بلال بدر چوہدری کی کھل کر حمایت کا اعلان کریں او ران کے اعزاز میں استقبالیہ دیں’ اس ملاقات کے نتیجے میں تاجروں نے بلال بدر چوہدری کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کر دیا جس سے شہر بھر میں انتخابی فضاء یکسر تبدیل ہو گئی’ تاجروں سے ملاقات کے بعد چیئرمین شیخ محمد اشرف مونگا اورساتھیوں نے شیخ اعجاز احمد کو یقین دلایا کہ آپ کا ہمارے پاس آنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں آپ کی طرح ہم بھی مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن ہیں’ آپ ہمارے پاس آئے ہیں ہم آپ کا شملہ اونچا کریں گے اور ہم سب بلال بدر چوہدری کی انتخابی مہم اپنی انتخابی مہم سمجھ کر چلائیں گے اور انہیں ریکارڈ لیڈ سے جتوائیں گے’ شیخ اعجاز احمد نے تاجروں کا شکریہ ادا کیا’ تاجروں سے ملاقات کے بعد شیخ اعجاز احمد علماء کرام کے مولانا ساجد فاروقی کے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی’ ظہرانے کا انتظام حافظ امجد جنرل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ پاکستان نے کیا تھا’ مسلم لیگ کے دیرینہ ساتھی شاہد چنا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ جڑانوالہ جو کہ بعض وجوہات کی بنیاد پر طلال بدر چوہدری سے نالاں تھے اور وہ ان کے بھائی بلال بدر چوہدری کی مخالفت کر رہے تھے جس کی وجہ سے ورکروں میں بددلی پائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے تجزیہ نگار اسے سوالیہ نشان سمجھ رہے تھے کہ ایک دیرینہ پارٹی ورکر اپنی ہی پارٹی کے نامزد امیدوار کی مخالفت کر رہا ہے’ جس سے اچھا تاثر نہیں جا رہا تھا’ شیخ اعجاز احمد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کارپوریشن فیصل آباد شاہد چنا کے گھر گئے ان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کرنے پر راضی کر لیا’ دریں اثناء امیدوار قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری بھی شاہد چنا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے’ شیخ اعجاز احمد نے شاہد چنا کی سابق ایم پی اے محمد نواز ملک سے ٹیلی فون پر بات کروائی’ محمد نواز ملک نے بھی شاہد چنا کو بلال بدر چوہدری کی کھل کر حمایت کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور کہا آپ کے بغیر ہمارا الیکشن ادھورا ہے’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع کے صدر چوہدری خالد منج’ سٹی صدر لیبر ونگ توصیف نواز خان’ آفتاب اکبر چوہدری’ شیخ حبیب اور دیرینہ مسلم لیگی موجود تھے’ اس موقع پر شاہد چنا نے سوشل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں میں گلے شکوے ہوتے ہیں’ شیخ اعجازاحمد پارٹی کا سرمایہ ہیں وہ میرے پاس آئے ہیں میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آج کے بعد یہ الیکشن بلال بدر چوہدری کا نہیں بلکہ میرا الیکشن ہے اور میں دن رات محنت کر کے بلال بدر چوہدری کو کامیاب کرائوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں