مریم نواز کوپ30میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں