امریکہ اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کا امکان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا امکان ہے۔بلوم برگ نے دعویٰ کیاہے کہ صدرٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ معاہدہ کرلیں گے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے،دورے کے دوران اربوں ڈالر کے اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں