بھارتی فوج کو بڑا دھچکا،20ہزار سے زائد مسلمان جوان مستعفی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دیویدی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ دہلی حملوں کے بعد میڈیا کے مسلم مخالف رویے کے باعث 20 ہزار سے زائد مسلم فوجیوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے دکھایا گیا ہے کہ فوج میں بڑھتی ہوئی سنتری سوچ نے ادارے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) جاری کیا گیا جس نے اسے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔ ویڈیو میں جنرل دیویدی ایک پریس کانفرنس کے ماحول میں نظر آتے ہیں، یہ کلپ تقریبا تیس سیکنڈ کا ہے اور ہزاروں بار شیئر ہوچکا ہے جس کے باعث اسے ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکی ہیں۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین حکومتی وضاحت پر یقین کر رہے ہیں جبکہ عوام اور سیاستدان یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر ویڈیو جعلی ہے تو ایسی حساس نوعیت کے بیانات بار بار انہی شخصیات کے نام پر کیوں گردش کر رہے ہیں۔بھارتی حکومت اور پریس انفارمیشن بیورو نے اس ویڈیو کو فورا رد کر دیا ہے اور اسے اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل دیویدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، اور یہ مواد بھارتی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز اکثر بیرونِ ملک سے چلائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں