چیٹ جی پی ٹی کا پہلے سے زیادہ بہتر ماڈل متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل متعارف کرا دیا ہے جس میں چیٹ جی پی ٹی کے انسٹنٹ اور تھنکنگ ورژنز کو باہم ملا دیا گیا ہے۔کمپنی نے کچھ عرصے قبل جی پی ٹی 5اے آئی ماڈل متعارف کرایا تھا اور اب نئے ورژن میں لچکداری، شفافیت اور ردعمل پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس نئے ماڈل میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو چیٹ جی پی ٹی ایک بات کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ سے زیادہ اہم محسوس ہو۔جی پی ٹی 5.1انسٹنٹ بیشتر افراد کے لیے بائی ڈیفالٹ ماڈل ہوگا۔جی پی ٹی 5.1تھنکنگ زیادہ پیچیدہ ٹاسکس کے لیے بہترین ماڈل ثابت ہوگا اور اکٹھے ملکر یہ دونوں جی پی ٹی 5کے حوالے سے صارفین کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ان ماڈلز سے ہٹ کر اوپن اے آئی کی جانب سے پہلے سے زیادہ بہتر ٹون کنٹرول سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلٹی فیچر کچھ ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اس کا استعمال آسان ہو جائے گا جبکہ صارفین اسے رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرسکیں گے۔آپ چیٹ جی پی ٹی کے ردعمل کی ٹونز اور اسٹائلز کو منتخب کرسکیں گے اور ان کا اطلاق فوری طور پر تمام چیٹس پر ہوگا۔یہ نیا اے آئی ماڈل 3ماہ تک پرانے ماڈلز کے ساتھ دستیاب ہوگا اور صارفین کو تمام ورژنز کا موازنہ کرنے میں مدد ملے گی اور وہ اس پر فیڈ بیک دے کر فیصلہ کرسکیں گے کہ ان کے لیے کونسا ماڈل بہترین ہے۔اوپن اے آئی کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین ان ماڈلز کو پہلے دیکھ سکیں گے جبکہ جلد مفت صارفین کو بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں