حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا

لاہور (بیوروچیف) عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدے بلوم مبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال24.5فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے، پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کارواں سال یوآن بانڈز اور 2026میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوگنا کر دیا۔ عالمی معاشی ماہرین کے مطابق اگلے 6سے 12ماہ میں عالمی ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مارکیٹ تک رسائی پاکستان کی معاشی بحالی کے محرکات میں شامل ہیں۔حکومت کی موثر معاشی اصلاحات اور کاوشوں سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہونا قابل ستائش ہے، حکومت نے معاشی استحکام میں بہتری کا محرک مالیاتی انتظام اور اصلاحات کی رفتار کو قرار دیا۔جریدے کے مطابق عالمی مالیاتی پلیٹ فارم پر پاکستانی معیشت کے مثبت اشاریے اقتصادی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں