برطانیہ میں سیاسی پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے قوانین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے برطانوی میڈیا کیمطابق مستقل رہائش کیلئے اہلیت کی مدت پانچ برس سے بڑھا کر بیس برس کرنے کا پلان ہے، ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کل اپنا پلان پارلیمنٹ میں پیش کریں گی، نئے قانون کے تحت عارضی پناہ کی مدت پانچ برس کے بجائے ڈھائی برس ہو گی۔ پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائیگا اورآبائی ممالک محفوظ قرار پانے پرانہیں واپس بھیج دیاجائیگا،برطانوی حکومت کیمطابق غیرقانونی طورپربرطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں