ڈیزل 6روپے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6روپے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوچکا، آئندہ 15روز کیلئے یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں