کینال روڈ پر واقع میرج مارکیز میں چوری کی سنگین وارداتیں،شہریوں میں تشویش کی لہر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر واقع میرج مارکیز میں چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،گذشتہ رات وائٹ روز مارکی میں سابق نائب ناظم جناح ٹائون شیخ ذوالفقار احمد کے بیٹے عثمان ذوالفقار کی شادی کی سٹیج رسومات کے دوران نامعلوم چور طلائی زیورات کا سیٹ لے اڑا جبکہ واردات کی ٹائمنگ کے دوران وائٹ روز مارکی کے کیمرے بند پائے گے اور سیکورٹی پر مامور افراد کی مجرمانہ غفلت کے باعث دوران تقریب مارکی میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پائی گئی جنہیں دوران تقریب باہر بھی بھیجا گیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے انھیں دوبارہ مارکی ہال میں انٹری دی گئی جس کے باعث 3تولے کا طلائی سیٹ چوری ہو گیا، متاثرین کی جانب سے 15پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کئے درخواست دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں