پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالا مشتعل ملزم مقابلے میںہلاک

سمندری (بیورو چیف ) پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا پولیس مقابلے میں ہلاک نواحی گائوں140گ ب کا رہائشی آصف جٹ جو کہ پاک آرمی میں تھا اس نے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو بنائی کہ وہ آرمی کو اس بنیاد پر چھوڑ رہا ہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک کیساتھ ظلم ھوا ھے آصف نے آج مسلح ہوکر گائوں کی مسجد پر قبضہ کرلیا اور سپیکر پر اعلانات شروع کردیے اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے افتخار نامی پولیس اہلکار شہید ہوگیا بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر اسے پکڑنا چاہا تاہم اس کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی جس کی زد میںآکر آصف ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں