بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب کامحمد ساجداپنے ڈیرہ سے دودھ لے کر موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس آرہاتھاکہ جس کو تیز رفتار بس نے بری طرح سے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیازخمی کوفوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں