فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر اقبال ناگرہ ایم پی اے کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ کرنل انوار الحق کی اہلیہ تھیں، ان کی نمازجنازہ آج 17نومبر بروز پیر کو شام پانچ بجے دربار بابا قائم سائیں سے ملحقہ قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائیگی، احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ مرحومہ مغفورہ پابند صوم وصلوٰة اور اسلامی اقدار سے گہری عقیدت رکھنے والی خاتون تھیں جو زندگی بھر عالم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کیلئے دعاگو رہیں۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔




