29

مفکر اسلام شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مفکرِ اسلام اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات اور طرززندگی موجودہ اور آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ان خیالات اظہار مقررین نے ” فیصل آباد کالج آف لا” میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے حوالہ سے فکری نشست و اقبال ڈے سے متعلقہ ادارہ ھذا میں منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ماہر اقبالیات معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر آصف اعوان تھے. کالج ڈائریکٹرز مشتاق احمد خاں، میاں عامر یوسف ،فیکلٹی ممبران میاں منصور،مس انفال حسان،نوید اختر سمیت طلبہ،اساتذہ اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی. مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے تصانیف اقبال اور شاعر مشرق کی شاعری، فکر اور ان کے فلسفہ پر روشنی ڈالی. انہوں کہا علامہ محمد اقبال ایک عظیم شخصیت تھے۔انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل اقبال کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. شرکا نے اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک باوقار،خوشحال اور مضبوط ملک بنانے عزم کا اعادہ کیا اور ملک پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں